گھر کے قریب بکریاں چرانے سے روکنے پر شہری پر تشدد
شاہ پور صدر (نامہ نگا ر ) گھر کے قریب بکریاں چرانے سے منع کرنے پر شہری کو تین اوباش نوجوانوں نے شدید زخمی کر دیا ،شہری کی زوجہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،
تفصیلات کے مطابق شمیم اختر نے صدر نے پو لیس تھانہ شاہ پور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان شیرو ،ککو و ایک نامعلوم سکنہ قطبی کالونی شاہ پور صدر نے خاوند عمر دراز جو کام کے سلسلہ میں شاہ پور شہر سے واپس بسواری رکشہ گھر آ رہا تھا کو عاقل شاہ پھاٹک کے قریب اتار لیا اور لاتوں مکوں سے تشدد کرنے لگے ملزمان ککو اور شیرو نے قتل کرنے کی نیت سے اس پرچاقووں سے وار کرنے شروع کردیئے جو میرے خاوند کو پیٹ سینے اور آنکھوں کے قریب لگے عمر دراز کا بیٹا پیچھے سے آ رہا تھا جس کو دیکھ کر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے وجہ عناد چند روز قبل عمر دراز نے ملزمان کو گھر کے قریب بکریاں چرانے سے منع کیا تھا پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے شمیم اختر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ، ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔