ایبٹ آباد:چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

ایبٹ آباد:چائلڈ پورنوگرافی  میں ملوث ملزم گرفتار

ایبٹ آباد(دنیا نیوز)نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ،

این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی کی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا، ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں