پھالیہ :ڈاکوئوں نے دکان کھولتے ہی 6لاکھ روپے لوٹ لئے
پھالیہ (نامہ نگار )دکان کھولتے ہی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے گھس کر تاجر سے 6لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
تحصیل ہسپتال پھالیہ گیٹ سے ملحقہ دکان عمر زرعی کارپوریشن کے مالک عمر لطیف نے دکان کھولی تو گھات لگائے دو موٹر سائیکل سوار گھس آئے اور پسٹل نکال لئے ، دراز سے 6لاکھ روپے نکال کر فرار ہو گئے‘پھالیہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔