چارسدہ: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا سے 2بہن بھا ئی جاں بحق، والد زخمی

چارسدہ: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا  سے 2بہن بھا ئی جاں بحق، والد زخمی

پشاور(این این آئی) چارسدہ کی تحصیل اتمان زئی کے علاقے طارق آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے میں دو بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذ رائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بہن اور بھائی شامل ہیں جبکہ دونوں بچوں کا والد ابراہیم جھلسنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں اْس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں