واردا تیں:شہری لاکھوں نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم
سفیر اورظہورسے 2 ،2 لاکھ ، مکرم سے 1 لاکھ 65ہزار روپے لُٹ گئے شاہدرہ ،نصیر أٓباد سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد واردا تیں، شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے غازی أٓباد میں سفیر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون ،قا ئداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ظہور سے 2بھی لاکھ نقدی اور موبائل فون،لاری اڈا میں دلاور سے 1 لاکھ65 ہزار نقدی اور موبائل فون،گلشن اقبال میں مکرم سے 1 لاکھ 65ہزارروپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں رضا سے 1لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے شاہدرہ اور نصیر أٓباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ،ٹبی سٹی اور مصطفی أٓباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔