کوٹ رادھاکشن سے جواں سالہ لڑکی اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح سے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیاگیا۔ مان سنگھ والا کوٹ رادھاکشن کے رہائشی محمد اکرم ولد عبدالرزاق نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ۔۔۔
میری 15سالہ بیٹی (الف) سودا سلف خریدنے گھر سے باہر گئی اور لوٹ کر نہ آئی۔ کافی انتظار کے بعد تشویش ہوئی تو ہم نے تمام رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا، شبہ ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے میری بیٹی کو اغوا کرلیا ہے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔