شاہدرہ :پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 2ملزموں اسامہ اور وہاب کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال کے مطابق ملزم پتنگ بازی کا سامان لے جا رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے انہیں دھر لیااورانکے قبضے سے 1200 تیار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔ ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ خرم شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے کہا حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول سے قبل پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔