6 تولہ زیورات،15لاکھ چوری میں مدعی کا بھائی ملوث نکلا،گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقہ میں گھر سے لاکھوں کے زیورات اور 15لاکھ روپے چوری کامعمہ حل کر کے پولیس نے مرکزی ملزم مدعی کے سگے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔
ٹاسک ملنے پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ معین الیاس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرکے 6 تولے زیورات اور 15لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مدعی مقدمہ سگے بھائی اور الگ الگ رہائش پذیر ہیں،مدعی فیملی کیساتھ شادی پر گیاتوملزم گھر کے تالے توڑ کر زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگیا تھا جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔