کلورکوٹ پولیس نے فرار ڈاکوؤں کو ٹریس کر لیا، جلد گرفتاری کا دعویٰ
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا) علی خیل میں ڈکیتی کے بعد کلورکوٹ پولیس سے مقابلہ کر کے فرار ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کو پولیس نے ٹریس کر لیا ہے ۔ ٍ
پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی چھوڑے گئے گاڑی اور اس میں موجود موبائل فون کی مدد سے کی گئی ہے اور ان کا تعلق فتح پور سے بتایا جا رہا ہے ۔کلورکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد قبضے میں لی گئی گاڑی اور اس میں موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی لوکیشن معلوم کر لی گئی ہے ۔ پولیس ملزمان کے قریب پہنچ چکی ہے اور انہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔