ٹک ٹاک جھگڑے پر 2قتل گرفتار ملزموں نے اسلحہ برآمد کرو ا دیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار)تھانہ شاہ پور سٹی نے قتل کے مقدمے میں ایک ملزم تنویر صدیق سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمد کر لیا، جو ملزم نے اپنے گھر میں چھپا رکھا تھا۔
اسی مقدمے کے دوسرے ملزم نصرحیات کی نشاندہی پر بھی واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمد کیا گیا۔ دونوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔چند روز قبل نون جاگیر میں ٹک ٹاک کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران دو افراد قتل اور پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔