بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت‘10لاکھ جرمانہ

بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت‘10لاکھ جرمانہ

بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت‘10لاکھ جرمانہ غلام مصطفی نے 2024میں زیادتی کی ،بچی کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا تھا

خوشاب (نمائندہ دُنیا) سیشن کورٹ جوہرآباد نے محمدی کالونی میں اپنی کمسن بیٹی سے زیادتی کرنے والے غلام مصطفیٰ کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مجر م نے سال 2024 میں اپنی بیٹی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر سٹی پولیس جوہرآباد نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر مجرم کو سزا سنائی ،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی، سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے فیصلے کوقانون کی بالادستی کی بہترین مثال قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں