متعدد وارداتیں، 5شہر ی سوا 11لاکھ روپے سے محروم

متعدد وارداتیں، 5شہر ی سوا 11لاکھ روپے سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں مالیتی نقدی ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

 ڈاکوؤں نے سندر میں الطاف سے 2لاکھ 50ہزار روپے ،موبا ئل فون اور دیگر سامان،ماڈل ٹاؤن میں حسیب سے 2لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون، ڈیفنس میں جنید سے 2لاکھ25ہزار نقدی اور موبائل فون،ریس کورس میں دلاور سے 2لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں ساجد سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ادھر نامعلوم ملزموں نے شمالی چھاؤنی اور نوانکوٹ سے 2گاڑیاں جبکہ برکی، نصیر أٓباد اور سبزہ زار سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں