شراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد

 شراب فروش گرفتار  بھاری مقدار میں شراب برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ لکسیاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم احسان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 235 لٹر شراب، 260 لٹر لہن اور شراب کشید کرنے کے آلات برآمد کر لیے ۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ منشیات اور شراب فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں