پولیس نے مشکوک راہگیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مشکوک راہگیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ستیانہ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک راہگیر کو روک کر چیک کیا تواس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوگیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔