غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور حوالات میں بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا تواس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر برآمد ہو گیا جو جان لیواء حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔