محنت کش کی سائیکل چور ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محنت کش کی سائیکل چور ی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے باغبانپورہ میں رؤف نامی شہری اپنی سائیکل کھڑی کرکے خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا اس دوران نامعلوم ملزم اس کی سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔