نوشہرہ ورکاں :موٹرسائیکل حادثے میں حافظ قرآن جاں بحق

 نوشہرہ ورکاں :موٹرسائیکل حادثے  میں حافظ قرآن جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)موٹرسائیکل حادثے میں جواں سال حافظ قرآن حافظ فیضان جاں بحق ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ مرحوم، مسلم لیگ کے رہنما عبدالوارث تفتہ کے اکلوتے بیٹے ، چند روز قبل ہی قرآن پاک کا حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کر چکے تھے ۔حادثہ گزشتہ روز ببر گاؤں میں پیش آیا جب حافظ فیضان ایک مہمان کو چھوڑ کر موٹرسائیکل پر واپس نوشہرہ ورکاں آ رہے تھے۔ اور چک دونی چند کے قریب موٹرسائیکل ریڑھے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ حافظ فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں