تمباکو نوشی سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے :تحقیق
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی سے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
مین ہائیم میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے دوران جرمن نیشنل کوہورٹ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ سگریٹ پیتے ہیں ان کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن اگر وہ لوگ تمباکو نوشی سے گریز کرنا شروع کر دیں تو ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ دوبارہ کم ہوجاتا ہے ۔ تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی ان کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا امکان سب سے کم تھا۔تحقیق کے نتائج کے مطابق سگریٹ نوشی اور ڈپریشن کے درمیان تعلق عمر کے حساب سے بھی مختلف ہو سکتا ہے ۔