قصور:مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، مہمان گولی لگنے سے جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے تھانہ صدر کے علاقہ قادر آباد میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 18سالہ مہمان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
مرنے والا نوجوان ثقلین رفیق اپنے دوست ملک زین کی مہندی کی تقریب میں شریک تھا۔ تھانہ صدرپولیس نے ذیشان وغیرہ دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔