آرمی نے نیشنل فٹنس چیلنج چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آرمی نے چوتھی نیشنل فٹنس چیلنج چیمپئن شپ کا ٹائٹل 16گولڈ میڈلز کیساتھ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن (پی بی بی ایف) کے۔۔
زیرِ اہتمام قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ دو روزہ ایونٹ میں پاکستان آرمی، پولیس، واپڈا، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیموں نے شرکت کی۔ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن طارق پرویز تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ۔ چیمپئن شپ میں مینز اور وویمنز کیٹیگری میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 گولڈ اور 10 سلور میڈلز حاصل کیے ۔ پولیس دو گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پنجاب نے ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔