مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم مائیکل کا پہلا ٹریلر جاری

مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم  مائیکل کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(آئی این پی)امریکی موسیقی کے لیجنڈ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم مائیکل کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

ٹریلر دیکھنے کے بعد مداحوں نے پرجوش ردِعمل دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ بایوپک پاپ کنگ کے کیریئر کو شاندار انداز میں پیش کرے گی، جبکہ فلم 14 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم سازوں کے مطابق اس منصوبے میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف ادوار کو یکجا کیا گیا ہے ۔فلم میں ما ئیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جیفر جیکسن ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں