گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنیکا واقعہ، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس سی پولیس نے درج کر کے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز فیز 7 میں ایک کار سوار ملزم نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔ منع کرنے پر ملزم نے رابی پیرزادہ کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔