نکاح پر نکاح خواں کی باتیں سن کر پریشان ہوگیا تھا:عمر عالم
کراچی (آئی این پی) اداکار عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ نکاح کی تقریب میں ہونے والا دلچسپ قصہ سنا دیا۔
ایک پروگرام میں عمر عالم کا کہنا تھا کہ مولوی صاحب نے میرے نکاح میں ایک تقریر کی اور کہا کہ لڑکیاں، جب وہ دوسرے گھر جاتی ہیں، تو اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، لوگ انہیں دبا ؤدیتے ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ یہ سن کر میں فکر مند ہو گیا، میں نے سوچا، مولوی صاحب، ہمارا نکاح ابھی ہوا ہے، ہم ابھی اپنی زندگی شروع کر رہے ہیں، آپ یہ کیا باتیں کر رہے ہیں، ایسا نہ کریں۔