بھارت کا بائیکاٹ،پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی:مانی

بھارت کا بائیکاٹ،پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی:مانی

آئی سی سی مسئلے سے نمٹنے کے بجائے تماشائی بن کر کھڑی رہی،سابق صدر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی نے کہاہے کہ بھارت کا بائیکاٹ کرنے سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی ۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی اپنی حکومت کی ہدایات پر 2025کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا تو اب پاکستان پر پابندی لگا کر دہرا معیار نہیں اپنایا جا سکتا۔ احسان مانی نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ آئی سی سی اس مسئلے سے نمٹنے کے بجائے صرف ایک تماشائی بن کر کھڑی رہی اور اس نے کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کا دروازہ کھلا چھوڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں