پی ایس ایل:سیالکوٹ سٹالینز کا سٹیو سمتھ سے معاہدہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا سٹیو سمتھ سے معاہدہ ہوگیا ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے سٹیو سمتھ اب پی ایس ایل میں سیالکوٹ سٹالینز کی نمائندگی کریں گے ۔سیالکوٹ سٹالینز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو میں پوسٹ کرکے سٹیو سمتھ سے معاہدے کا اعلان کیا۔ حال ہی میں ایشیز سیریز اور پھر بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلوی بلے باز کو ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے ۔