بابر اعظم پشاور زلمی میں برقرار صائم ایوب ریلیز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سے قبل کھلاڑیوں کی ریٹینشن سے متعلق اہم پیش رفت ، پشاور زلمی نے اپنے کپتان بابر اعظم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔
جبکہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو ریلیز کر دیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کا شمار پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں ہوتا ہے ، تاہم پی ایس ایل قوانین کے مطابق ہر فرنچائز ایک کیٹیگری میں صرف ایک ہی کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہے ۔