ترک صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض (اے ایف پی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض کے الیمامہ پیلس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی ترک انویسٹمنٹ فورم بھی منعقد ہوا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے مواقع کی تلاش ہے ۔