جرمنی: 1کروڑ 30 لاکھ افراد غربت کے خطرے سے دوچار

جرمنی: 1کروڑ 30 لاکھ افراد  غربت کے خطرے سے دوچار

برلن(اے ایف پی)جرمن شماریاتی دفتر کے مطابق ملک میں 1کروڑ 30 لاکھ افراد غربت کے خطرے سے دوچار ہیں، جو کل آبادی کا 16اعشاریہ 1 فیصد بنتا ہے ۔ 2024 میں یہ شرح 15اعشاریہ5 فیصد تھی۔ سب سے زیادہ متاثر اکیلے رہنے والے افراد، سنگل والدین اور بے روزگار ہیں۔

 2025 میں ایک کروڑ 76 لاکھ افراد غربت کے خطرے میں تھے ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جرمنی میں یورپی یونین کے مقابلے میں سب سے زیادہ تقریباً 24 فیصدعمر رسیدہ کارکن ہیں، ، جس کی وجہ بڑھتی عمر اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ ہے ، جو 2029 تک 67 سال ہو جائے گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں