سکاچ ٹیپ کاچپکانے کے علاوہ حیران کن کاموں کیلئے استعمال

سکاچ ٹیپ کاچپکانے کے علاوہ حیران کن کاموں کیلئے استعمال

لاہور(نیٹ نیوز)چیزوں کو چپکانے کیلئے ٹیپ جیسے سکاچ ٹیپ کا استعمال بہت زیادہ عام ہوتا ہے ۔مگر یہ صرف چیزوں کو چپکانے یا جوڑنے کے لیے ہی نہیں مددگار نہیں بلکہ اسے متعدد حیران کن کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

کی بورڈ کی صفائی کیلئے کمپیریس ائیر کین استعمال کیے جاتے ہیں مگر سکاچ ٹیپ سے بھی ایسا ممکن ہے ۔ گلاس یا شیشے سے بنی کوئی چیز ٹوٹ جائے تو کچھ مقدار میں ٹیپ کو کسی بڑے کاغذ کے گرد لپیٹ لیں اور اس کاغذ کو فرش پر اچھی طرح پھیر لیں تاکہ شیشے کے تمام ننھے ذرات اس پر چپک جائیں۔جوتوں کے تسموں کے سرے اگر سائیڈ میں لٹکنے لگیں تو سکاچ ٹیپ کے ایک پتلے ٹکڑے کو تسموں کے سروں کے ارگرد لپیٹ دیں اور بس۔لباس پر رُواں یا دھاگوں کا نکلنا ان کو بدنما بناتا ہے ، تو سکاچ ٹیپ کو ہیئر برش کے ہینڈل پر لپیٹ کر لباس کے اس حصے پر رگڑیں اور احتیاط سے واپس کھینچ لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں