کھرڑیانوالہ :مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک ، 2ساتھی فرار
کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا)کھرڑیانوالہ کے علاقہ بلال ٹاؤن میں کرایہ کے مکان میں چھپے 2 ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادپولیس نے تھانہ کھرڑیانوالہ کی ٹیم سے مل کر بلال ٹاؤن کھرڑیانوالہ سیم پل پر واقع مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے 4ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکونعمان حیدراورعبدالغفارہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکرہسپتال منتقل کر دیں جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو غلام محمدآبادفیصل آباد کے رہائشی تھے اور انہوں نے یہاں کرایہ پر مکان لے کر رہائش اختیار کر رکھی تھی۔