میانوالی جیل میں سزائے موت کا قیدی جھلس کر جاں بحق
میانوالی (نامہ نگار)سنٹرل جیل میانوالی میں آگ لگنے سے جھلس کر سزائے موت کے قیدی کی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی اور تعلق سے تھا۔
مرحوم کو موت کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ جیل میں قید تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عابد حسین کا ذہنی توازن بھی خراب تھا۔ مرحوم کو پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں داخل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں اسے راولپنڈی ریفر کیا گیا، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ جیل پولیس نے مزیدکارروائی کے لیے لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے اورتحقیقات شروع کر دی ہیں۔