جے 10 سی کا سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ

 جے 10 سی کا سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ

یہ جنگی طیارہ چین کے بعد صرف پاکستان استعمال کر رہا ہے :چینی میڈیا پاک بھارت معرکہ میں رافیل طیارہ گرانے پر جے 10 سی کاکافی چرچا ہوا

سنگاپور سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے جدید لڑاکا طیارے جے -10 سی نے سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔چینی میڈیاکے مطابق چین کے 4.5 جنریشن لڑاکا طیارہ جے -10 سی کا عالمی سطح پر گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی ائیر فورس کے زیر استعمال فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے مار گرانے کے بعد کافی چرچا ہوا تھا۔سنگاپور ائیر شو میں چینی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم کے 6 جے 10 سی طیاروں نے مشترکہ فضائی مظاہرہ پیش کیا ، دو طیاروں نے انفرادی طور پر ایروبیٹک کرتب دکھائے۔

جے -10 سی ایک سنگل انجن، ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جس میں پی ایل-10 اور پی ایل-15 ائیر ٹو ائیر میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق پاکستان اس وقت چین کے علاوہ واحد ملک ہے جو جے -10 سی طیارے استعمال کر رہا ہے ، پاکستان کے پاس اس طیارے کے 36 برآمدی ماڈلز کے ساتھ تقریباً 250 پی ایل-15 میزائل موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں