امریکا:ڈیوڈ رش کا ٹھوڑی پر سیڑھی سنبھالنے کا انوکھا ریکارڈ

امریکا:ڈیوڈ رش کا ٹھوڑی پر سیڑھی سنبھالنے کا انوکھا ریکارڈ

آئیڈاہو (نیٹ نیوز)سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی ٹھوڑی پر 19 منٹ اور 11 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔

بیک وقت سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش (جن کا تعلق امریکی ریاست آئیڈاہو سے ہے ) نے اس سے قبل 2016 میں 5 منٹ اور 31 سیکنڈ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے اپنا 10 واں ریکارڈ بنایا تھا۔انہوں نے یہ ریکارڈ 2018 میں 11 منٹ تک سیڑھی کا توازن قائم کر کے دوبارہ حاصل کیا جس کے بعد ایک شخص نے 18 منٹ قریب سیڑھی ٹھوڑی پر اٹھا یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔جس کو ڈیوڈ رش نے تازہ ترین کوشش میں 19 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ساتھ توڑا۔ڈیوڈ رش نے ایک ویب سائٹ پر لکھا کہ سٹاپ واچ میں کچھ مسئلے کی وجہ سے وقت ٹھیک نہیں آ سکا۔ درست دورانیہ 19 منٹ اور 13 سیکنڈ ہونا چاہیے تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں