بچے نے سمندر میں 4گھنٹے تیر کر خاندان کی زندگی بچالی

 بچے نے سمندر میں 4گھنٹے تیر کر خاندان کی زندگی بچالی

کینبرا(نیٹ نیوز)مغربی آسٹریلیا میں ایک 13 سالہ بچے نے بپھرے ہوئے سمندر میں 4 گھنٹوں تک تیر کر اپنی ماں، چھوٹی بہن اور چھوٹے بھائی کی زندگی بچالی۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے علاقے قوئنڈالوپ میں یہ خاندان چھٹیاں منا رہا تھا جب تیز ہواؤں نے ان کی چھوٹی تنگ کشتی اور ہوا سے بھرے پیڈل بورڈ کو سمندر کے گہرے پانی کی جانب دھکیل دیا۔13 سالہ بچے کو ساحل کی جانب 4 کلومیٹر تک تیر کر جانا پڑا۔ بچے نے بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں تک تیر کر ساحل پر پہنچا اور اس کے بعد میں فون تک پہنچنے کیلئے 2 کلومیٹر تک تیزی سے بھاگا۔ خاندان کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔47 سالہ خاتون، 12 سالہ لڑکے اور 8 سالہ بچی کو ہیلی کاپٹر نے شام ساڑھے 8 بجے ڈھونڈا،اس کے بعد ایک امدادی جہاز اس لوکیشن پر پہنچا اور ان تینوں کو بحفاظت بچا کر لے آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں