امریکی ایوان نمائندگان نے اخراجات بل منظور کر لیا، 4روزہ شٹ ڈاؤن ختم
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی ایوان نمائندگان نے اخراجات کا بل منظور کر لیا، جس کے بعد چار روز سے جاری جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ ہو گیا۔
ٹرمپ اس قانون پر جلد دستخط کر دیں گے ۔ بل کی منظوری میں تاخیر ڈیموکریٹس کی جانب سے وفاقی امیگریشن ادارے کیلئے فنڈنگ کی مخالفت کے باعث ہوئی تھی ۔ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث متعدد وفاقی اداروں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، بل کی منظوری کے بعد سرکاری امور بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔