عمران قریشی اپنے مالی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ

عمران قریشی اپنے مالی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ

کراچی(آئی این پی)سینئر اداکار عمران قریشی اپنے مالی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ اداکار نے ایک پروگرام میں بتایا کہ میں بہت امیر گھر میں پیدا ہوا، کبھی غریبی دیکھی نہیں۔

 میری والدہ نے ملکہ والی زندگی گزاری لیکن 20 سال پہلے وقت نے کروٹ لی اور معاشی طور پر حالات بہت برے ہوگئے ، ایسا بھی ہوتا تھا کہ ہم سوچتے تھے کہ کھانے کا انتظام کیسے کیا جائے، مالی حالات یہ ہوگئے تھے کہ میں جس دکان کا مالک تھا اسی دکان میں نوکری کرنے پر مجبور ہوگیا تھا، ایک کپڑے کی دکان میں بھی کام کیا جہاں مجھ سے شیشے بھی صاف کروائے گئے اور کھانے کے برتن بھی دھلوائے گئے جس پر میں بہت رویا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں