گجرات:جاوید بٹ کیخلاف تجاوزات آپریشن میں مزاحمت کا مقدمہ خارج
گجرات (سٹی رپورٹر) ممتاز تاجر رہنما اور مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر جاوید بٹ کے خلاف گجرات کارپوریشن کے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزاحمت اور عملہ پر حملے کا مقدمہ خارج کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نجیب الحسن نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔جاوید بٹ کے خلاف 14 فروری 2025 کو تھانہ بی ڈویژن میں کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر اعجاز احمد نے مقدمہ درج کروایا تھا۔مقدمے کے مطابق مسلم بازار میں تجاوزات گراؤ آپریشن کے دوران جاوید بٹ نے تاجروں کے ہمراہ کارپوریشن عملے کو مسلح ہو کر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ٹریکٹر کے سامنے لیٹ کر آپریشن رکوا دیا تھا۔