فوڈ اتھارٹی کریک ڈاؤن‘ لاکھوں کا جرمانہ ، 20یونٹس بند

 فوڈ اتھارٹی کریک ڈاؤن‘ لاکھوں کا جرمانہ ، 20یونٹس بند

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر وزیرآباد، قلعہ دیدار سنگھ، کامونکی، نوشہرہ ورکاں سمیت ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،

جس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 5ہزار 168فوڈ پوائنٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی، اس دوران 1ہزار 190فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 61لاکھ 39ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 7مقدمات درج، 20یونٹس بند کیے گئے جبکہ 131سیمپلز حاصل کیے گئے ۔کارروائی کے دوران 2ہزار کلوگرام سے زائد ناقص گوشت، 1ہزار 244 ممنوعہ گٹکے کے ساشے ، 2من سے زائد چائنہ نمک، 500 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ اور 3 من سے زائد ممنوعہ و ایکسپائر اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملک سیفٹی ٹیموں کی جانب سے علی الصبح سخت ناکہ بندیاں کرتے ہوئے دودھ اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ دودھ، گوشت اور بنیادی اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کے خلاف جہاد جاری ہے اور جاری رہے گا، شہری دودھ کو استعمال سے قبل مفت ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں