کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔