خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری سے 3 لاکھ روپے ہتھیالئے

خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے  شہری سے 3 لاکھ روپے ہتھیالئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے تین لاکھ روپے ہتھیالئے ۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے کینال روڈ پر عاشق نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اس سے 3 لاکھ روپے مالیت کی رقم اور موبائل فون ہتھیالیا اور آنکھیں بند کر کے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں