اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر اشتہاری ملزم طیب کو پناہ دی گئی تھی۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔