دکان پر قبضے کی کوشش، توڑ پھوڑ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

 دکان پر قبضے کی کوشش، توڑ پھوڑ  کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے میں دکان پر قبضے کی کوشش کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 سعید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ لارے اڈے کے قریب واقع اس کی دکان پر ملزمان نے قبضے کی نیت سے دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کے دوران انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں