پولیس مقابلے ،5 ڈاکو ہلاک ، 4 زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلے ،5 ڈاکو ہلاک ، 4 زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ،لدھیوالہ وڑائچ،نوشہرہ ورکاں (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )مختلف علاقوں میں 7 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو ہلاک جبکہ 4کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

گوجرانوالہ،لدھیوالہ وڑائچ،نوشہرہ ورکاں (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )مختلف علاقوں میں 7 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو ہلاک جبکہ 4کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں راہزنی، اقدام قتل اور دوران وارداتوں میں (صفحہ4بقیہ نمبر21)شہریوں کو زخمی کرنے میں ملوث 2ڈاکو حمزہ خان سکنہ پسرور اور افتخار سکنہ نو شہرہ ورکاں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 2ساتھی فرارہو گئے ، تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں ڈاکو علی رضا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،ملزم کے 3ساتھی فرار ہو گئے ، تھانہ دھلے کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم دانش عرف ٹھسا کوپولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے زخمی حالت میں گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ،پیپلز کالونی کے علاقہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزموں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، علی پور چٹھہ پولیس کی کارروائی، منشیات ،

راہزنی اور پولیس مقابلہ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم امانت علی پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے پلی سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 1500گرام چرس برآمدہوئی ۔ پرانا لاری اڈاکھڈیاں خاص سے ڈکیتی کے دوران پکڑا جانے والا خطرناک اشتہاری عثمان زیب عرف عثمانی مریدکے کھٹیالہ ورکاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ یکم فروری کو پرانا لاری اڈا کھڈیاں خلیل بیکری پر واردات ہوئی دو ڈاکو بیکری سے لوٹ مار کر کے فرار ہوئے تو شہریوں نے موقع پر دھر لیا۔ اس دوران حمزہ نامی ڈاکو فائر لگنے سے موقع پر ہلاک جبکہ ساتھی عثمان زیب عرف عثمانی زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔پتوکی کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ چند لوگ بونیکی موڑ لنک روڈ پر واردات کررہے ہیں جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا تبادلہ بند ہونے پر پولیس نے ایک شخص کو زخمی حالت میں پکڑا جس نے اپنا نام بابر ولد اکبر اُوڈھ لاہور بتایا جسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں