10وارداتیں،ڈاکوؤں نے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔
ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں ارباب سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون،غالب مارکیٹ میں اظہر سے 1لاکھ 70 ہزار نقدی اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں ہارون سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق أٓباد میں بشارت سے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل فون جبکہ گلشن اقبال میں وحید سے 1 لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور شادمان سے 2 گاڑیاں جبکہ لیاقت أٓباد ،سمن أٓباد اور باغبانپورہ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔