لدھیوالہ وڑائچ:بیوی سے زیادتی کی جھوٹی کال کرنیوالے پر مقدمہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )پولیس مدد گار15 کو بیوی کے ساتھ زیادتی کی جھوٹی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
تھانہ لدھیوالہ کے علاقے دھاڑیوال کے رہائشی زبیر نے چند روز قبل اپنی بیوی سائرہ کو مار پیٹ کر کے اسکے میکے فتح والا بھیج دیا اور گزشتہ روز پولیس مدد گار15 پر کا ل کی کہ میری بیوی سائرہ کے ساتھ اسکے چچا زاد منیب نے زیادتی کی ہے ۔ لدھیوالہ پولیس نے موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا زبیر کے سسرالیوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہماری بیٹی کو اسکے سسر نے مار پیٹ کر کے ایک ہفتہ قبل میکے بھیج دیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔