10وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

10وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

ڈاکوؤں نے حسیب سے 3لاکھ 20ہزار ،ارشد سے 3لاکھ روپے لوٹ لئے شیراکوٹ اور شالیمار سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں حسیب سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں علی حسن سے 3لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون،گلشن اقبال میں زکریا سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں ارشد سے 3لاکھ اور موبائل فون،اسلام پورہ میں کرامت سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے شیراکوٹ اور شالیمار سے 2 گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ، ساندہ اور مصطفی أٓباد سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں