ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا، مردانہ صفات سے محروم
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کینٹ کی مبینہ کارروائی کے دوران ایک اور ملزم آفاق نیفے میں موجود پستول چلنے کی وجہ سے مردانہ صفات سے محروم ہو گیا۔
ڈی ایس پی کینٹ سی سی ڈی کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران آفاق نے اعتراف کیا کہ وہ راہگیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا ،اس کی ویڈیوز بھی وائرل کر دی گئی جس میں ملزم کئی خواتین کو گلیوں میں چھیڑ رہا ہے ،جاری ویڈیو میں آفاق کہتا ہے کہ سی سی ڈی کے خوف سے وہ بائیک پر فرار کی کوشش کر رہا تھا ، اسی دوران حادثہ پیش آیا اب اس نے برے کام سے توبہ کر لی اور سب خواتین کو اپنی مائیں اور بہنیں سمجھتا ہوں۔