سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش ،شہری کو  بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھا نہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شمشاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں