گھرپرچوری کی ملزمہ گرفتار‘ 20تولے زیورات برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی اخلاق کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چوری کی واردات 24گھنٹوں میں ٹریس کر کے ریکارڈ یافتہ خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے 20تولے زیورات مالیتی 1 کروڑ 5لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔
پولیس نے قلیل مدت میں پیشہ وارانہ تکنیکی ذرائع او ر سوسے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیکرملزمہ تک رسائی حاصل کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ ملزمہ سے مسروقہ زیورات برآمد کر لیے گئے ۔مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمہ مسرت بی بی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اپنا مخصوص طریقہ واردات اپناتے ہوئے پوش سوسائٹیز میں داخل ہو کر چوری کی وارداتیں کرتی رہی ہے ۔