پٹواری، ٹریفک پولیس اہلکاررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے پٹواری اور ٹریفک پولیس کے ملازم کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
یہ کارروائیاں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نارووال رانا مبشر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں پٹواری شاہد محمود کو جائیداد کا انتقال کرنے کے عوض 20ہزار اور ٹریفک پولیس کے کار لفٹر انیس کو 18ہزار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف کاکہناہے کہ عوام کو بلیک میل کرکے رشوت وصول کرنیوالے ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے ملازمین کا ٹھکانہ جیل ہے ۔